خیبر پختونخوا

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش، موسم مزید سرد

پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ شروع ہے جس کے باعث موسم خوش گوار اور کہیں سرد ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ملاکنڈ دویژن، ہزارہ، پارا چنار، پشاور، چارسدہ ، صوابی ، سوات ، خیبر ، مہنمد ، کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کے ساتھ بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ دوسرے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ کے مطابق گزشتہ شب سب سے زیادہ 6 ملی میٹر بارش پارا چنار میں ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ پشاور میں 3  اور مہمند میں 4  ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ آہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button