خیبر پختونخوا

موٹروے پولیس اور ایکسائز مردان ریجن کی ہاتھا پائی، منشیات سے بھری گاڑی فرار

نوشہرہ کے قریب اسلام آباد جی ٹی روڈ پر تھانہ ایکسائز مردان ریجن اور موٹروے پولیس کا منشیات سے بھری گاڑی کے معاملے پر تصادم اور ہاتھا پائی ہوئی ہے۔
محکمہ ایکسائز کے ترجمان کے مطابق تھانہ ایکسائز کو اطلاع ملی تھی کے ایک موٹر کار کے ذریعے بھاری مقدار میں ہیروئین پنجاب سمگل کی جائیں گی تھانہ ایکسائز مردان ریجن کے سب انسپکٹر فہیم اللّٰہ کو بعمہ نفری مخبر شدہ گاڑی کو رکنے کے احکامات دئے گئے جس پر سب انسپکٹر نے ہمراہ دیگر نفری اکوڑہ خٹک کے قریب جی ٹی روڈ ناکہ بندی کی اور مخبر شدہ گاڑی کو کامیابی سے قابو کرلیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اسی اثنا میں موٹروے پولیس کی پٹرولنگ موبائل موقع پر پہنچ گئی اور انسپکٹر نصراللّٰہ نے انتہائی تیزی سے بھاگتے ہوئے منشیات سے بھری گاڑی کو روانہ ہونے کا اشارہ کیا اور ساتھ ہی روڈ پر ایکسائز کی رکھی رکاوٹوں کو لاتیں مار کر ہٹا دیا جس پر ایکسائز عملے اور موٹروے پولیس کے مابین تکرار شروع ہوگئی۔

موٹروے پولیس کے مطابق ایکسائز جی ٹی روڈ پر چیکنگ کی مجاز نہیں جبکہ ایکسائز عملے نے منشیات سے بھری گاڑی کو چھڑانے پر سخت احتجاج شروع کردیا جس پر موٹروے پولیس کے DSP نے ہمراہ نفری پہنچ کر موقع سے ایکسائز کے سب انسپکٹر کو گن پوائنٹ پر اپنی سرکاری گاڑی میں لے جانے کی کوشش کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پر ایکسائز عملے نے پھرتی دکھاتے ہوئے اپنے سب انسپکٹر کو چھڑا لیا۔

دونوں محکموں کے افسران کے مابین بھی منشیات سے بھری گاڑی کو چھڑانے کے معاملے پر تکرار ہوئی جس کے نتیجے میں دونوں محکموں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف تھانہ اکوڑہ میں مقدمات درج کر دیئے گئے۔ موٹروے پولیس کی جانب سے تھانہ ایکسائز مردان کے SHO محمد ریاض، سب انسپکٹر فہیم اور دیگر نفری کے خلاف مقدمہ درج جبکہ ایکسائز کی جانب سے موٹروے کے DSP رحیم خان، انسپکٹر نصراللّٰہ اور انسپکٹر طارق و دیگر نفری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button