خیبر پختونخوا
ایڈیشنل سیشن جج شمالی وزیرستان کے محرر کے گھر پر حملہ، ایک شخص زخمی
ایڈیشنل سیشن جج شمالی وزیرستان کے محرر سکین اللہ داوڑ کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں سکین اللہ کا چھوٹا بھائی زخمی ہوگیا۔
نامعلوم افراد نے بنوں میں سکین اللہ داوڑ کے گھر پر حملہ کیا، حملے میں سکین اللہ داوڑ کا چھوٹا بھائی یاسر زخمی ہوگیا جس کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
حملے کے فوری بعد بنوں ٹاون شپ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی اور تفتیش شروع کردی ہے۔