مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کا مذہبی تہوار کرسمس آج روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
کرسمس کے موقع پر ملک کے تمام چھوٹے بڑے گرجا گھروں میں دعائیہ تقاریب منعقد کی گئیں جن میں ملک کی سلامتی و استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ پولیس نے کرسمس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامیہ کر رکھے ہیں۔ عبادت گاہوں میں آنے والے مسیحیوں کو جامع تلاشی کے بعد اندر داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔
پولیس افسران سکیورٹی انتظامات چیک کرنے کے لئے پیٹرولنگ بھی کررہے ہیں۔ مسیحی برادری کے افراد نے کرسمس کی تقریبات کو سادہ انداز میں مناتے ہوئے گرجا گھروں میں اپنی رسومات ادا کیں۔ اس سلسلے میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔ اس موقع پر گرجا گھروں میں کرسمس ٹریز اور سٹارز کو سجایا گیا ہے مسیحی برادری کی جانب سے آپس میں تحفے تحائف کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔