خیبر پختونخوا
خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 14 افراد جاں بحق
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں تیزی آرہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں عالمی وباء سے 14 افراد انتقال کرگئے ہیں۔
محکمہ صحت کے اعدادو شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 349 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے ساتھ مجموعی کیسز کی تعدا 56 ہزار 160 تک جاپہنچی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد ایک ہزار 577 ہوگئی ہے۔
اس عالمی وباء سے متاثرہ مریض صحتیاب بھی ہو رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 504 مریض صحت یاب بھی ہوئے، جس کے بعد کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 50 ہزار 244 ہوگئی ہے۔
جاں بحق افراد میں سے 10 اور نئے متاثرہ افراد میں سے 191 افراد کا تعلق پشاور سے ہے۔ پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد 21 ہزار 957 ہوگئی۔ شہر میں اب تک 773 افراد کا انتقال ہوچکا ہے