قومی

پاکستان میں کورونا کے وار جاری، وائرس سے مزید 84 افراد جاں بحق

ملک میں کورونا سے مزید 84 افراد انتقال کرگئے اور2100 سے زائد نئے کیسزبھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 35621 ٹیسٹ کیے گئے جن 2142 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 84 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 5.7 فیصد رہی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 9557 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 4 لاکھ 62814 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 37905 ہے۔

اس کےعلاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4415 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 415352 ہوگئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 206489 ہوگئی ہے جب کہ 3379 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 133179 ہے اور 3732 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 17980 اور ہلاکتیں 179 ہوچکی ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 55811 اور 1563 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 8040 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 211 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4832 اور 99 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 36483 ہے اور اب تک 394 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button