خیبر پختونخوا

”مجھے شک تھا کہ میری بہن کے ساتھ اسکے تعلقات ہیں اسلئے اسے قتل کر دیا”

نوشہرہ کے علاقے اسماعیل خیل میں اندھے قتل کا معمہ حل، پڑوسی ہی قاتل نکلا۔

نوشہرہ پولیس کے مطابق رواں مہینے کی 17 تاریخ کو مسماۃ (ش)بیوہ جان محمد نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں 10 بجے گاؤں میں فوتگی کیلئے گئی، واپس آکر دیکھا تو میرے بیٹے ذیشان کو نامعلوم ملزم/ملزمان نے گھر کے اندر فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔

خاتون کی شکایت پر تھانہ نوشہرہ کلاں کی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجم الحسنین نے SP نور جمال خان کی سربراہی میں ASP کینٹ بلال حیدر جاوید اختر اور SHO نوشہرہ کلاں پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملزم/ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کا ٹاسک حوالہ کیا۔

تفتیشی ٹیم نے مختلف زاویوں سے کیس کی تفتیش شروع کی اور جدید طریقہ تفتیش سے پوری طرح استفادہ حاصل کرتے ہوئے ملزم تک رسائی حاصل کی اور ملزم سلیمان ولد فضل الدین ساکن اسماعیل خیل کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب کچھ اُگل دیا، ملزم کو شک تھا کہ مقتول کے اُس کی بہن کے ساتھ تعلقات تھے جس کی وجہ سے اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button