قبائلی اضلاع

شمالی وزیرستان، قوم حیدر خیل کیلئے الگ فیڈر کی منظوری

پشاور میں آج چیف ٹیسکو (TESCO، ٹرائبل ایلکٹرک سپلائی کمپنی) کے ساتھ رکن قومی اسمبلی اور جمیعیت علماء اسلام ضم اضلاع (سابقہ فاٹا) کے امیر مفتی عبدالشکور کی قیادت میں قوم حیدرخیل کے مشران نے بجلی اور نئے فیڈرحیدرخیل 2 کے حوالہ سے تفصیلی جرگہ کیا۔

مشران نے چیف ٹیسکو کو موجودہ صورتحال پر بریف کیا جس کے بعد چیف نے نئے فیڈر کی منظوری دے دی اور موجودہ بجلی صورتحال پر ایکسئین کو ہدایات دیں کہ قوم حیدرخیل کی موجودہ صورتحال کو ہنگامی طور پر قومی مشران کے ساتھ بیٹھ کر حل کیا جائے۔

مشران میں حاجی احمد سعید، ملک ریاض، ملک رحیم اللہ، حاجی والی اللہ، ڈاکٹر قادر جان، ملک طارق خان، ملک شاھی مردان، حاجی محمد رسول، مولانا احمدالدین، ملک نیاز اللہ اور فرہاد علی شامل تھے۔

یاد رہے کہ قوم حیدرخیل میرعلی کے رہائشی 2 مہینوں سے بجلی سے محروم ہیں، بار بار مقامی انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذکرات کے بعد بھی بجلی کا مسئلہ خل نہیں ہوا اور ہر دوسرے روز احتجاج کے طور پر میرعلی اور میرانشاہ روڈ بند کر دی جاتی تھی جس کی وجہ سے عام و خاص کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button