خیبر پختونخوا

کورونا، دینی مدارس میں درس و تدریس سے متعلق تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر خیبر پختونخوا حکومت نے دینی مدارس میں درس و تدریس سے متعلق تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی۔

سکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پابندی این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں لگائی گئی ہے، قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

سیکرٹری محکمہ داخلہ اکرام اللہ خان حکومت نے عوام کے بہتر مفاد میں فیصلہ کیا ہے، علماء حضرات کرونا سے نمٹنے تک حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button