خیبر پختونخوا

وزیراعظم عمران خان کل پشاور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان کل پشاور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی اطلاعات و اعلی تعلیم کامران بنگش نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے ایک روزہ دورے کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم حیات آباد سپورٹس کمپلیکس اپ لفٹ منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے، اپ لفٹ منصوبے کی تحت آئی سی سی معیار کا گراؤنڈ تعمیر کیا جائے گا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا بھی افتتاح کریں گے، پراونشل ہاوسنگ اتھارٹی کی تحت ہائی رائز فلیٹس سکیم کا بھی افتتاح ہو گا۔

کامران بنگش کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم صوبائی کابینہ سے ملاقات بھی کریں گے جبکہ کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے انہیں بریفنگ بھی دی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button