لنڈی کوتل میں عوام کے احتجاج کے بعد صدائے امن پروگرام کا دفتر بند
ضلع خیبر لنڈیکوتل بازار میں مختلف فلاحی تنظیموں اور عوام نے صدائے امن پروگرام کے دفتر کو تحصیل سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے حوالے سے احتجاجی مظاہر ہ کیا جس کے باعث صدائے امن پروگرام دفتر کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔
لنڈی کوتل تحصیل کمپاؤنڈ کے سامنے مظاہرہ کے موقع پر لنڈیکوتل فلاحی تنظیم کے صدر اختر علی شینواری نوجوانان قبائل کے صدر اسرار شینواری طورخم مزدور یونین کے صدر فرمام شینواری اور لنڈیکوتل تاجر یونین کے صدر حاجی جعفر شینواری نائب صدر امیر نواز شینواری زرقیب شینواری ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لنڈیکوتل تحصیل سے صدائے امن پروگرام کا دفتر کسی اور جگہ منتقل کیا جائے،اس سے علاقے کے خواتین کی بے پردگی ہیں جوکہ علاقے کے روایات کے منافی ہیں۔
مقررین نے کہا کہ لنڈیکوتل تحصیل میں روزانہ کے بنیاد پر سینکڑوں خواتین اور بچے صدائے امن پروگرام کے دفتر اتے ہیں اور کورونا ایس اوپیز کا خیال نہیں رکھتے ہیں جس کے باعث کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔ مقررین نے احتجاج کے موقع پر اعلی ٰحکام سے مطالبہ کیا کہ صدائے امن پروگرام کا دفتر لنڈیکوتل تحصیل کمپاؤنڈ سے دوسری جگہ منتقل کیا جائے بصورت دیگر بھر پور احتجاج کرینگے.
احتجاج کے بعد لنڈیکوتل تحصیل کمپاؤنڈ میں قائم صدائے امن پروگرام کے دفتر کو عارضی ٹائم کے لئے بند کر دیاگیا اور تمام خواتین واپس چلی گئی، مظاہرہ کے موقع پر عوام نے کہا کہ ہم صدائے امن پروگرام کے خلاف نہیں ہیں لیکن دفتر کو تحصیل کمپاؤنڈ سے دوسری جگہ منتقل کر دیا جائے اور صدائے امن پروگرام کے رقوم خواتین کی بجائے مردوں کو دی جائے تاکہ عوام کے مشکلات میں کمی آجائے۔