فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق، 9 زخمی
صوابی، مردان اور کرک میں فائرنگ اور ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق یار حسین تحصیل کے علاقے چھوٹا لاہور کی حدود میں دو خاندانوں کے درمیان معمولی تنازعہ پر زبانی جھگڑا ہوا جس پر فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں حشمت اور کامران جاں بحق جبکہ سید آفتاب اور اظہار سمیت فریق دوئم کے واجد معمولی طور زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئِی اور کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا تاہم نامزد ملزم شاہد علی فرار ہے جسے گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ زخمی افراد کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
دوسرا واقعہ کرک کے علاقہ تحت نصرتی چھتہ بانڈہ میں پیش آیا جہاں طلحہ ولد جاوید کو سابقہ دشمنی کی بنا پر قتل کر دیا گیا۔
دوسری جانب مردان میں رستم روڈ سرخ ڈھیری سٹاپ پر ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
حادثہ چنگچی رکشہ اور ٹرک کے ٹکرانے کے باعث پیش آیا، ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 3 افراد شدید زخمی، زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق زخمیوں میں جاں بحق خاتون کا بیٹا بھی شامل ہے۔
اسی طرح لوئر دیر، تیمرگرہ علاقے دانوہ کے مقام پر سوزوکی گاڑی اور موٹر کار کی درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں بھی 4 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔