قبائلی اضلاع

اورکزئی، کوئلے کی کان میں دھماکے سے دو مزدور جاں بحق، متعدد پھنس کر رہ گئے

ضلع اورکزئی میں کوئلے کی کان میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو مزدور جاں بحق، ایک زخمی جبکہ متعدد مزدور کان میں پھنس کر رہ گئے ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق دھماکہ لوئر اورکزئی کے علاقہ ڈولی میں کوئلے کی کان میں ہوا ہے جس کے نتیجے میں کان کے اندر متعدد مزدور پھنس گئے۔

دھماکے کی اطلاع ملنے پر کوہاٹ اور اورکزئی سے ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں اور فوری کارروائی کرتے ہوئے دو جاں بحق مزدوروں کی نعشیں جبکہ ایک زخمی کو نکال لیا۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق مرنے والوں میں مرتضی سکنہ لوئر اورکزئی اور شانگلہ کےرہائشی تازہ خان  شامل ہیں جبکہ زخمی کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی جس کا تعلق بھی ضلع  شانگلہ سے بتایا جاتا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ شارٹ کی وجہ سے ہوا ہے، کان میں پھنسے مزید مزدوروں کو ریسکیو کرنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button