قومی

”ورلڈ اینٹی کرپشن ڈے” کل منایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد بدعنوانی کا عالمی دن ”ورلڈ اینٹی کرپشن ڈے” 9 دسمبر (بدھ) کو منایا جائے گا۔

اس دن کے منانے کا مقصد بد عنوانی کے خاتمے کیلئے لوگوں میں شعور و آگہی پیدا کرنا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز، واکس اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کرپشن کے ذریعے معاشرے میں پیدا شدہ خرابیوں پر روشنی ڈالیں گے جبکہ پرنٹ و الیکٹرانکس میڈیا کے ذریعے بھی کرپشن کے خلاف خصوصی رپورٹس شائع اور پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ سکولوں، کالجز، سرکاری عمارات اور تمام اہم مقامات پر بھی کرپشن کے خلاف بینرز آویزاں کر کے لوگوں میں بدعنوانی کے خلاف آگاہی پیدا کی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button