خیبر پختونخوا

کے ٹی ایچ آکسیجن کمی معاملہ: قرنطینہ میں پڑا سپلائی چین منیجر بھی معطل

 

خیبرٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن کی کمی کے باعث ہونے والی اموات کی انکوائری میں کورونا کا شکارقرطینہ میں پڑے سپلائی چین مینیجرکو بھی شامل کرکے معطل کردیا۔ خیبرٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن کی کمی کے باعث ہونے والی اموات کی انکوائری میں کورونا کا شکارقرنطینہ میں پڑے سپلائی چین مینیجرکو بھی شامل کرکے معطل کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپلائی چین مینیجرعلی وقاص 26 نومبرسے قرنطینہ میں ہیں جبکہ انکی بیوی بھی کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے قرنطینہ میں ہیں۔ ہسپتال میں بورڈ آف گورنرز کی جانب سے ابتدائی انکوائری رپورٹ میں ہاسپٹل ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر ندیم سمیت 7 ملازمین کو معطل کیا گیا ہے، جس میں علی وقاص بھی شامل ہیں۔

اس حوالے سے سے انکوائری رپورٹ میں جو مینیجرعلی وقاص پرجس غفلت کا الزام عائد کیا گیا ہے اسکے مطابق مینیجر سپلائی چین نے آکسیجن کی مطلوبہ مقدار بروقت مہیا نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ مینیجر کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ یہ 29 اکتوبر سے کورونا کے باعث قرنطینہ میں ہیں تاہم اس کے باوجود انکوائری کرنے والے آفیسرز نے حقائق کی چھان بین کی زحمت کرنے کی بجائے مینیجر پربھی غفلت کا الزام عائد کرکے معطل کرنے کی سفارش کی ہے۔

واضح رہے کہ خبیرٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن سیلنڈربروقت نہ پہنچنے کے باعث کورونا کے 8 مریض دم توڑگئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button