خیبر پختونخوا

پشاور میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق، دیر میں سرکاری سکول کے طلباء میں وائرس کی تصدیق

پشاور میں کورونا وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی ہے جس کے بعد خیبر پختونخوا میں کورونا سے انتقال کرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔

پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انتقال کرجانے والے پروفیسر ڈاکٹر انور علی شاہ بنوری گزشتہ12 دنوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ڈاکٹرانور علی شاہ خیبر میڈیکل کالج میں بائیو کیمسٹری کے پروفیسر تھے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 13 ہزار 191 ہو گئی ہے جب کہ اب تک 8 ہزار 303  افراد اس وائرس کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں۔

دیر کے طلبا میں وائرس کی تصدیق

جب کہ دوسری جانب دیر اپر میں سرکاری سکول کے پانچ بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد سکول کو پانچ روز کے لئے بند کردیا گیا۔

دیر کے ضلعی تعلیم آفیسر کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گنوڑی کے پانچ طلباء میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس پر سکول کو 6 سے 11 دسمبر تک بند کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری سکولوں میں روزانہ صرف ایک کلاس کو بلانے کے احکامات جاری کئے ہیں جبکہ اساتذہ روزانہ سکول میں اپنی حاضری یقینی بنائیں گے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button