خیبر پختونخوا

پشاور، گیس لیکج دھماکے سے لاہور سے آیا مہمان بچہ جاں بحق، 5 افراد

پشاور، قادر آباد روڈ پر گھر میں گیس لیکج دھماکے سے بچہ جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔
 
ریسکیو 1122 حکام کے مطابق گیس لیکج دھماکے سے گھر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اور آگ کے باعث کمرے اور صحن میں رکھا سامان جل گیا جب کہ فائر فائٹرز نے فوری موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں بچہ جاں بحق اور 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام نے بتایاکہ متاثرہ خاندان لاہور سے پشاور بطور مہمان آئے تھے۔
دوسری جانب نوشہرہ میں ٹریفک کے ایک افسوسناک حادثے میں خاتون اور بچے سمیت چھ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختف اضلاع میں گیس لیکج اور سلینڈر دھماکوں سمیت متعدد واقعات میں ایک پانچ سالہ بچے سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہو گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button