قبائلی اضلاع

ضلع خیبر، پولیو ٹیموں کے تحفظ پر مامور پولیس اہلکار معاوضوں سے محروم

ضلع خیبر پولیس اہلکار تاحال پولیو مہم کی سیکیورٹی کی رقم سے محروم ہیں۔

ضلع خیبر جمرود میں پولیو مہم شروع ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ پولیو مہم میں پولیو اہلکاروں کی سیکیورٹی پر مامور ضلع خیبر کے پولیس اہلکار کو تقریباً 8 مہمات کی رقم نہیں ملی ہے جبکہ ملک کے دیگر اضلاع کے پولیس اہلکاروں کو بروقت رقم مل جاتی ہے۔

ٹی این این کے ساتھ اس حوالے سے گفتگو میں ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ پولیو مہم کی رقم موصول ہو چکی ہے لیکن ابھی تک ہمیں نہیں ملی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے تاحال ڈی پی او خیبر کے آفس سے کوئی خبر ملی ہے۔

اس حوالے سے جب تین ماہ پہلے موجودہ ڈی پی او خیبر کے ساتھ رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس کے لئے کمیٹی بنا رہے ہیں لیکن تین ماہ سے بھی زیادہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود پولیو مہم رقم ضلع خیبر پولیس اہلکاروں کو نہ مل سکی جس پر پولیس اہلکاروں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ثناءاللہ عباسی اور سی سی پی او پشاور سے فوری طور پر ایکشن لینے اور جلد از جلد رقم کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button