خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا کا ایک اور مسیحا کورونا سے زندگی کی بازی ہار گیا

بنوں کے خلیفہ گل نواز ہسپتال کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فاروق کورونا سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔

پروونشل ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر محمد فاروق صاحب نارتھ ویسٹ ہسپتال پشاور میں وینٹیلیٹر پر تھے ۔

اب تک خیبر پختونخوا میں 25 ڈاکٹرز جبکہ 40 ہیلتھ ورکرز کورونا وائرس کے سبب انتقال کر چکے ہیں۔

پروونشل ڈاکٹر ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے اب تک کسی بھی شہید ملازم کو نہ تو شہدا پیکج دیا ہے اور نہ ہی ہیلتھ ملازمین کو کورونا رسک الاونس دیا ہے۔

کورونا کی دوسری لہر سے ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا سے متاثرہ ایکٹیو مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اس وقت کورونا وائرس کے 2 ہزار 165 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ گزشتہ ہفتے یہ تعداد 2 ہزار 112 تھی۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ تشویشناک مریض سندھ میں ہیں جن کی تعداد 696 ہے، فورم نے خبردار کیا کہ ملک میں تشویشناک مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

خیبرپختونخوا میں 470، پنجاب میں 467، اسلام آباد میں 323، آزاد کشمیر میں 28، بلوچستان میں 17 جبکہ گلگت بلتستان میں کووِڈ 19 کے 3 مریض ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button