خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا میں پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

صوبائی دارالحکومت پشاور اور ضلع خیبر میں 7 اور دیگر اضلاع میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگیا۔ پولیو کوارڈینیٹر عبد الباسط کے مطابق مہم کے دوران 64 لاکھ بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائینگے، مہم کے لیے 28 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے، جس میں فکسڈ اور موبائل ٹیمیں شامل ہیں۔
عبد الباسط کا کہنا ہے کہ 25 ہزار 579 موبائل ٹیم اور 1 ہزار 868 فیکسڈ ٹیمیں1106 ٹرانزٹ اور 130رومنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پولیو ورکرز کی حفاظت کے لیے سیکورٹی کے بھی موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔
پولیو کوارڈینیٹر عبد الباسط کے مطابق اس سال کا یہ دسواں مہم ہے جبکہ رواں برس خیبرپختونخوا میں اب تک 22 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button