خیبر پختونخوا

مردان، پولیس چوکی کو بارودی مواد سے اڑانے کی کوشش

پولیس تھانہ لوندخوڑ کی حدود میں واقع پولیس چوکی چاٹو پل کو اڑانے کیلئے نامعلوم افراد نے بارود کا دھماکہ کرایا، دھماکہ سے پولیس چوکی کی پشت کی دیوار کو جزوی نقصان پہنچا۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر پورا علاقہ گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ لوندخوڑ کی ذیلی پولیس چوکی چاٹو کو اڑانے کیلئے نامعلوم شدت پسندوں نےچوکی کی پشت کی دیوار کے نیچے بڑی مقدار میں بارودی مواد نصب کیا جو رات کی تاریکی میں تقریباً ایک بجے کے قریب زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا۔

دھماکہ کی آواز دور دور تک سنی گئی تاہم دھاکہ سے پولیس چوکی کی عقبی دیوار کو جزوی نقصان پہنچا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جمعہ کے روز ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاھداللہ خان اور دیگر اعلی پولیس حکام نے مذکورہ چوکی کا معائنہ کیا۔ پولیس کی طرف سے سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ لوند خوڑ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button