خیبر پختونخوا
پولیو مہم کے پیش نظر مردان میں دفعہ 144 نافذ
ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر نے 30 نومبر سے شروع ہونے والی 5 روزہ پولیو مہم جوکہ 4دسمبر 2020 تک جاری رہیگی، کے دوران ڈبل سواری، کالے شیشوں والے گاڑیوں اور اسلحہ کی نمائش پر دفعہ 144 سی آر پی سی ضابطہ فوجداری کے تحت مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
، خلاف ورزی کی صورت میں تعزیرات پاکستان کے دفعہ 188 پی۔پی۔سی کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
یہ حکم 30نومبر تا 4دسمبر نافذ العمل رہیگا۔
یاد رہے کہ قبائلی اضلاع سمیت پورے خیبرپختونخوا میں 30 نومبر سے پولیو مہم شروع ہو گی۔ جس کے لیے تیاری مکمل کر دی گئ ہیں۔