طلباء زیادہ خوش نہ ہو، چھٹیوں میں بھی سکول جانا ہوگا
خیبرپختونخوا کی محکمہ تعلیم نے طلباء کے لیے ہفتے میں ایک روز سکول آنا لازمی کردیا۔ وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے بدھ کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری و پرائیویٹ سکولز، اکیڈمیز، مدارس اور دوسرے تعلیمی ادارے جہاں پر آن لائن کلاسز کی سہولت میسر نہیں وہ اساتذہ طلبہ کو ہفتے میں صرف ایک دن اور صرف ایک گریڈ والے طلباء کوسکول بلا سکتے ہیں جس میں طلبہ کو ہوم ورک، اسائنمنٹس لرننگ مٹیریل مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ طلباء کی راہنمائی بھی کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ سردیوں کی چھٹیاں 24 دسمبر سے 10 جنوری تک ہوگی جس کا اطلاق سمر اور ونٹر دونوں زونز پر ہوگگا تاہم ونٹر زونز والے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی توسیع کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا، تعلیمی ادارے 26 نومبر سے 23 دسمبر اور پھر بعد میں سردیوں کی چھٹیوں کے لئے صرف طلباء کے لئے بند ہوں گی تاہم 26 نومبر سے سے 23 دسمبر تک سکولوں کا تمام عملہ، طلباء کی رہنمائی اور آن لائن کلاسز، ہوم ورک اور اسائنمنٹس وغیرہ کے لیے دستیاب ہوگا، جس کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا اساتزہ طلباء کے آن لائن مواد جو کہ محکمہ تعلیم کے ویب ایڈریس kplearninig.kpese.gov.pk میں بھی راہنمائی کریں۔
شہرام ترکئی نے کہا کہ موسمی حالات کا جائزہ لے کر اساتذہ و انتظامیہ طلباء کی کھلی فضا، برآمدوں یا بلڈنگ میں بیٹھنے کی انتظامات کرے گی تعلیمی اداروں کی ذمہ داری ہوگی کہ کسی بھی طالب علم کو ہفتے میں ایک دن سے زیادہ نہ بلایا جائے۔ تعلیمی سال کے اختتام پر ہونے والے امتحانات میں یہ ہوم ورک، اسائنمنٹس اور دیگر ایکٹیویٹیز اجتماعی کارکردگی میں شمار کی جائے گی۔
سکول انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے سکول میں موجود تمام سٹاف اور طلباء کو پابند کرائے، سکولوں میں دسمبر کے مہینے میں ہونے والے تمام امتحانات اب چھٹیوں کے بعد جنوری کے مہینے میں ہوں گے، تمام پبلک اور پرائیویٹ بورڈنگ سکولز میں بھی آن لائن پڑھائی شروع کی جائے گی جس میں 30فیصدصرف وہ طلبہ جن کے پاس آن لائن کی سہولت موجود نہ ہو 26 نومبر سے 23 دسمبر تک بورڈنگ اسکول میں رہائش کی اجازت ہوگی جو تیس فیصد طلباء ہاسٹل میں رہائش پذیر ہوں گے ان کو کرونا ایس او پیز پر پابند کرنا ادارے کی ذمہ داری ہوگی۔
کرونا ایس او پیز پرسختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے تمام اساتذہ تربیت پروگرام اور بھرتیوں کا عمل جاری رہے گا۔