باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کامیاب کاروائی، دو دہشت گرد کمانڈرز ہلاک
ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی میں کالعدم تنظیم کے دو کمانڈرز جاں بحق ہوگئے، کاروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے کئی دہشت گردوں کو گرفتار بھی کرلیا۔ حساس اداروں کی اطلاعات پر سیکورٹی فورسز نے باجوڑ میں کاروائی کی۔
ذرائع کے مطابق انٹلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دو اہم کمانڈرز ہلاک اور کئ مطلوب دہشتگرد گرفتار کرلئےگئے، آپریشن کے دوران کمانڈر زبیر اور عزیز الرحمان عرف فدا ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز نے رات گئے دھشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے پر ان کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز
کا اک آفیسر بھی دھشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے مقابلے میں زخمی ھوا جسے طبی امداد کے لیے ھسپتال منتقل کیا گیا ھے۔ دھشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، گولے ، آئی ای ڈیز اور بارودی سرنگ برآمد کئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ باجوڑ میں گزشتہ دنوں بھی سکیورٹی فورسز نے اک کامیاب آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے اہم رکن خلیل عرف یاسین کو ھلاک کیا تھا اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو تیز کیا گیا تھا۔
زرائع کے مطابق آپریشن میں ھلاک شدہ کمانڈر زبیر متعدد دھشتگردی کے واقعات میں سکیورٹی فورسز کو مطلوب تھا جبکہ آپریشن کے دوران مارے جانے والے دوسرا دھشتگرد فدا کراچی سے حال ہی میں گرفتاری سے بچنے کے لیے باجوڑ میں روپوش تھا۔ کاروائی کے بعد سکیورٹی فورسز نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔