خیبر پختونخوا

‘پشاور کا جلسہ ریفرنڈم ہے لوگوں نے حکومت کو مسترد کر دیا ہے’

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جلسوں سے آج حکمران بوکھلائے ہوئے ہیں، ان کو ذلت و رسوائی کے ساتھ نکالنا ہے، ہم اعلان جنگ کر چکے ہیں، اب پیچھے ہٹنا گناہ کبیرہ ہے۔

پشاور میں پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور کا جلسہ ریفرنڈم ہے، آپ لوگوں نے دھاندلی کے ذریعے آنے والی حکومت کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی ہم نے کہا تھا کہ گزشتہ انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی پوری جماعتوں نے بھی اس پر اتفاق کیا، ہمیں دھاندلی کرنے والے بھی معلوم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج تک اس کا کسی سے واسطہ نہیں پڑا تھا، اب پتہ چلے گا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دو سال میں پاکستان کی معیشت تباہ کر دی گئی،جب معیشت گرتی ہے تو ملکی سلامتی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا بیان ہے 1951 کے بعد پاکستان کا سالانہ بجٹ صفراعشاریہ 4 پر آیا ہے،اس کا مطلب ہے کہ اگلے 2 سال تک ترقی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ جب واجپائی ہندوستان کا وزیراعظم تھاتوبس کے ذریعے پاکستان آیا، اس وقت پاکستان معاشی طور پر مضبوط تھا، اس لیے واجپائی نے پاکستان کی حقیقت کو تسلیم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج افغانستان بھی آپ سے مایوس ہے، ایران بھی بھارتی لابی میں چلا گیا۔ 

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکیوں نے وہاں کے ٹرمپ کو مسترد کر دیا ہے۔ پاکستانی عوام بھی یہاں کے ٹرمپ کو مسترد کر دیں گے۔ 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button