بین الاقوامی

دنیا بھر میں کل یوم برداشت منایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کل (16 نومبر بروز پیر) یوم برداشت منایا جائے گا۔ اس دن کے منانے کا مقصد معاشرے میں برداشت، صبرو تحمل کی اہمیت اور عدم برداشت کے معاشرے پر رونما ہونے والے منفی اثرات سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔

اس دن کے حوالے سے سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مباحثے، مذاکرات اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں مقررین عوام کو عزیز رشتہ داروں اور جاننے والوں کے حقوق اور ان کے احترام کے متعلق شعور و آگاہی فراہم کریں گے جبکہ معاشرے میں پائی جانے والی عدم برداشت، ظلم و ناانصافی، امتیازی سلوک اور منفی تنقید سے معاشرے پر مرتب ہونے والے منفی اثرات اور مختلف تہذیبوں کے مابین برداشت، رواداری، باہمی گفت و شنید اور احترام آدمیت کے متعلق بھی تفصیل سے روشنی ڈالی جائے گی۔

عالمی یوم برداشت اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں منایا جاتا ہے جس کی منظوری جنرل اسمبلی نے 16 نومبر 1996ء کو دی، عالمی یوم برداشت پہلی مرتبہ 2005ء میں منایا گیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button