خیبر پختونخوا میں بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ
خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری سے سردیوں کی شدد میں اضافہ ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت خیبرپختونخوا کے شہر پشاور سمیت، شانگلہ، بونیر، مردان، نوشہرہ او لوئر دیر میں بادل برس رہے ہیں تاہم چترال او گرد نواح میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی ہے۔
دوسری جانب دیر بالا میں گزشتہ رات سے شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور بالاٸی علاقوں میں تین سے چار فٹ تک برفباری ریکارڈ ہوئی جس کے باعث کمراٹ جاز بانڈہ اور ڈوگدرہ سمیت دیگر لنک سڑکیں بند ہوگئی جس کی وجہ سے مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں کے علاوہ چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، چارسدہ، مردان، پشاور، کوہاٹ ،وزیرستان ،کرم اور کشمیر میں پیر کے روز تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔