قومی

سینئر صحافی ارشد وحید چوہدری کورونا وائرس سے جاں بحق

سینئر صحافی اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سینئر نائب صدر ارشد وحید چوہدری کرونا کے باعث انتقال کر گئے۔

وہ گزشتہ ڈیڑھ ہفتے سے ہسپتال میں داخل تھے اور ان کی اہلیہ کی جانب سے ان کی تشویش ناک حالت کے بارے میں اطلاعات مل رہی تھیں۔

ارشد وحید چوہدری طویل عرصہ جیو جنگ گروپ کے ساتھ منسلک رہے۔ وہ جیو نیوز سے اپنا پروگرام جیو پارلیمنٹ پیش کرتے تھے۔

ارشد وحید چوہدری اپنے جہموریت پسند نظریات کی وجہ سے جانے جاتے تھے۔ صحافتی و سیاسی حلقوں کی جانب سے ان کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ  دو روز قبل پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ بھی کرونا وائرس سے انتقال کر گئے تھے۔ جبکہ پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر زور پکڑ چکی ہے اور اب تک سات ہزارسے زائد افراد کرونا وائرس کے ہاتھوں جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button