‘تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا مقصد نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے’
جنوبی وزیرستان کے علاقے سپینکئی رغزائی میں پہلے آئی جی ایف سی تائیکوانڈو چمپین شپ کا افتتاح کر دیا گیا افتتاحی تقریب کیڈٹ کالج سپینکئی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر ایف سی ساوتھ تھے ان کے علاوہ کمانڈنٹ گومل سکاوٹس ،سول انتظامیہ علاقے کے مشران اورمختلف سکولوں کے طلباءاور کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر مہمان خصوصی کو روایتی لنگی پہنائی گئی اور ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ آئی جی ایف سی تائیکوانڈو چمپین شپ ٹرافی کی تقریب رونمائی کی گئی ۔سکول کے طلبا نے ملی نغمے اور وایتی پشتو اتنڑ بھی پیش کیا۔ مہمان خصوصی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ کا مقصد نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے اور یہاں کے بچوں میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔
اُن کامزید کہنا تھا کہ سیکورٹی اداروں اور مقامی لوگوں کی وجہ سے اب اس علاقے میں امن قائم ہے۔انتظامیہ کے مطابق اس چمپین شپ میں ملک بھر کی 8ٹیمیں حصہ لے گی جن میں اسلام آباد، گلگت بلتستان، سندھ، بلوچستان، پنجاب ازاد کشمیر اور وزیرستان کی ٹیمیں شامل ہیں جن کے درمیان 15 نومبر تک مقابلے جاری رہیں گے۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان میں تحصیل میرعلی گاوں موسکی میں جاری دوسرا امن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوگیا۔ اس ٹورنامنٹ میں کل 32 ٹیموں نے حصہ لیا، بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کمیٹی کے مطابق امن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں کل 64 کھلاڑیوں نے حصہ لیا، موسکی امن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ فائنل شاہد خان اور فرزان خان نے اپنا نام کیا۔
یوتھ چئیرمین نور اسلام داوڑ کاکہنا ہے کہ موسکی امن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ حکومت اور انتظامیہ کے تعاون سے محروم ہوگیا۔
حکومت اور انتظامیہ وزیرستانی کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کریں، سب کھلاڑیوں نے اپنے جیب سے پیسے اکٹھے کرکے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔