قبائلی اضلاع

باجوڑ میں طلباء پر پولیس تشدد کے خلاف احتجاج

باجوڑ میں گورنر ماڈل سکول کے طلباء پر پولیس تشدد کے خلاف طلباء نے خار میں احتجاج کیا۔ گزشتہ روز گورنرماڈل سکول کے طلباء فیسوں کے مطالبے کے خلاف احتجاج کررہے تھے کہ اس دوران پولیس نے ان پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں دو طلباء زخمی ہوگئے تھے۔ طلباء ہائی کورٹ کے احکامات اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بارہا یقین دہانیوں کے باوجود پھر سے فیسوں کے مطالبے کیخلاف احتجاج کیا۔

طلباء فیسوں کے مطالبے کے بعد کالونی مین روڈ بند کرکے احتجاج کررہے تھے کہ پولیس نے ان پر تشدد کیا جس سے دو طلباء زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق احتجاج کو کنٹرول کرنے کے لیے شیلنگ کی گئی جبکہ طلبا کا موقف ہے کہ باجوڑ پولیس نے طلبہ پر بندوق کے بٹ سے تشدد کیا، زخمی طلبہ کو ہسپتال منتقل کیے جانے کے بعد خار ہسپتال میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا اور بعد ازاں مظاہرین خاربازار پہنچ گئے اور احتجاج کیا جبکہ آج بروز بدھ بھی طلباء کا احتجاج جاری ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button