خیبر پختونخوا

مدرسہ دھماکہ، بی آر ٹی سٹیشنوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کی خدمات واپس

سانحہ دیر کالونی کے بعد بی آر ٹی سٹیشنوں سے درجنوں پولیس اہلکاروں کی خدمات واپس لے لی گئی ہیں جبکہ مفت کارڈ کی فراہمی بھی بند کر دی گئی، بی آر ٹی کارڈ کی قیمت 100 روپے سے 250 روپے تک پہنچ گئی۔

بی آر ٹی سٹیشنوں کو نقصان پہنچانے، گاڑیوں میں جھگڑے کرنے کے بعد بی آر ٹی سٹیشنوں پر 2 سے 4 پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی تھی تاہم دیر کالونی مسجد میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کے بعد حساس ترین مقامات پر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جس کے باعث بی آر ٹی سٹیشنوں پر تعینات پولیس سیکورٹی عملے کو واپس طلب کر لیا گیا ہے۔

بی آر ٹی کے سیکورٹی سٹاف کو سیکورٹی کے لئے مناسب اقدامات کی ہدایات کی گئی ہے جبکہ بی آر ٹی کے مختلف سٹیشنوں پر کسی بھی ایمر جنسی کے لئے خصوصی مشینری بھی طلب کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 27 اکتوبر کو پشاور کے ایک مدرسہ میں دھماکہ ہوا تھا جس میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 110 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button