خیبر پختونخوا

وزیراعظم 21 نومبر کو پاک چائنہ اکنامک کوریڈور رشکئی کا سنگ بنیاد رکھیں گے

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکرٹیک مومنٹ کی جانب  سے 22 نومبر کو پشاور میں ہونے والے جلسے سے ایک روز پہلے نوشہرہ میں پاور شو دکھانے کا فیصلہ کر لیا، جلسے سے وزیر اعظم عمران خان خطاب کریں گے۔

وزیر دفاع اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 21 نومبر کو پاک چائنہ اکنامک کوریڈور رشکئی کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ اس موقع پرجلسہ منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم جلسےسےایک روز قبل 21 نومبر کو وزیراعظم عمران خان کا پشاور اسلام آباد موٹر وے پر سوات ایکسپریکس وے کے کنارے پر جلسہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم پشاورمیں جبکہ میں اکیلاہی نوشہرہ میں جلسہ کروں گا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈوررشکئی نہ صرف ضلع نوشہرہ بلکہ پورے خیبر پختونخوا کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا اور لاکھوں نوجوان کو روزگار ملے گا۔

یاد رہے ستمبر میں وزیر اعظم ہاؤس میں رشکئی خصوصی اقتصادی زون کی ترقی کے معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا تھا سی پیک منصوبے اب صرف مواصلات تک محدود نہیں رہے ہیں، پاکستان کو ترقی کے لیے اپنی صنعتوں کو ترقی دینا ضروری ہو گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ رشکئی اقتصادی زون خیبر پختونخوا کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، سی پیک کے تحت فیصل آباد کے بعد رشکئی دوسرا خصوصی اقتصادی زون ہو گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button