خیبر پختونخوا
ہنگو، تین سالہ بچی بیدردی کے ساتھ قتل، ایک ملزم گرفتار
ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل میں ایک تین سالہ بچی کو بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا گیا، لاش قریبی جنگل سے برآمد کر لی گئی۔
ٹی این این کے ساتھ گفتگو میں اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ ٹل محمود خان نے بتایا کہ تین سالہ زلیخہ کل صبح گھر سے کھلونے خریدنے کیلئے گھر سے نکلی تھی، رات بھر تلاش کے بعد پولیس کو قریبی جنگل سے قتل شدہ لاش ملی جسے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ شک کی بنیاد پر ایک شخص شیر محمد کو گرفتار کر لیا گیا ہےگ، رفتار شخص سے بچی کے کھلونے اور الہ قتل برآمد کر لئے گئے ہیں، گرفتار ملزم سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
ایس ایچ او کے مطابق یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے اور تور پل افغان کیمپ میں پیش آیا ہے، فریقین افغان مہاجرین ہیں۔