قبائلی اضلاع
مہمند پولیس کی آپس میں لڑائی، فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق
ضلع مھمند کی تحصیل صافی میں پولیس کی آپس لڑائی کے دوران فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اپر تھانہ غلنئی کے ایس ایچ او سردار حسین نے واقعہ کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ تحصیل صافی گل رحمان پولیس چوکی میں پولیس اہلکاروں کی آپس میں لڑائی کے دوران رحیم اللہ ولد رحمت اللہ سکنہ دروازگئی نے فائرنگ کر کے منصف خان ولد صاحب داد کو شدید زخمی کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لئے غلنئی ھسپتال منتقل کر دیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکے۔
پولیس کے مطابق ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔