قبائلی اضلاع
کورونا کے 3 کیسز آنے پر باجوڑ کے دو سکول بند کر دیئے گئے
ضلع باجوڑ کے دو سکولوں میں کورونا کے 3 کیسز آنے کے بعد دونوں سکول بند کر دیئے گئے۔
ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیرپاؤ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول پشت سلارزئی اور گورنمنٹ ہائی سکول ڈھیرکئی تحصیل سلارزئی کے طلبہ میں کوویڈ 19 کے تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زمین خان مومند نے دونوں سکولوں کا دورہ کیا اور ٹی ایم اے کے ذریعے دونوں سکولوں میں جراثیم کش سپرے کیا، گورنمنٹ ہائی سکول پشت کے سارے طلبہ جبکہ ہائی سکول ڈھیرکئی کے آٹھویں جماعت کے طلبہ کو پانچ دن کی چھٹی دیدی گئی۔
بیان میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر ضلع باجوڑ میں شروع ہو گئی ہے، عوام الناس احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور اپنے گھر والوں کو وائرس سے بچانے کیلئے ماسک کا استعمال کریں۔