خیبر پختونخوا
پشاور، سرکاری سکول میں رقص کی محفل پر ہیڈ ماسٹر اور چوکیدار معطل
پشاور کے ایک سرکاری پرائمری سکول میں رات کو رقص و سرود کی محفل پر سکول کے ہیڈ ماسٹر اور چوکیدار کو معطل کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے متھرا سرکل کے گورنمنٹ پرائمری سکول قلعہ چندن میں گزشتہ رات رقص و سرود کی محفل سجائی گئی تھی جس کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکی نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی۔
صوبائی وزیر تعلیم کے نوٹس پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور نے اسکول کے چوکیدار اور ہیڈ ماسٹر کو فوری طور پر معطل کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا جبکہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سفید سنگ کے پرنسپل کو 3 روز کے اندر انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔