کورونا، 24 گھنٹوں میں مزید 17 افراد جاں بحق
ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 12 ہزار 592 ہو گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے977 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 33 ہزار 970 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد برھ کر 12 ہزار 592 ہو گئی جبکہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 14 ہزار 555 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 17 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 823 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 851 ، پنجاب میں ایک لاکھ 4 ہزار 271، خیبر پختونخوا 39 ہزار 564، اسلام آباد میں 19 ہزار 970، بلوچستان میں 15 ہزار 920، آزاد کشمیر 4 ہزار 133 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 261 تعداد ہو گئی۔
کل خیبر کالج آف ڈینٹسڑی کے ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر سلطان زیب کورونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہوئے جو گزشتہ کچھ روز سے حیات آباد میڈیکل کمپلکس میں زیر علاج تھے۔