خیبر پختونخوا

پشاور مدرسہ حملے کے بعد تعلیمی اداروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ

پشاور میں تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ جامعہ پشاور، اسلامیہ کالج یونیورسٹی، ایگری کلچر یونیورسٹی میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔

پشاور دیر کالونی دھماکے کے تناظر میں یونیورسٹیوں کے اندر ڈیپارٹمنٹل سیکیورٹی بھی سخت کردی گئی ہے۔ جامعات کے اندر ہر آنے اور جانے والے کی تلاشی لی جارہی ہے۔ سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر اضافی نفری تعینات کردی گئی۔

ترجمان اسلامیہ کالج یونیورسٹی، پشاور یونیورسٹی اور ایگری کلچر یونیورسٹی کے مطابق مانیٹرنگ کنٹرول روم سے پورے یونیورسٹی کی نگرانی کی جارہی ہے۔ طلبہ کی حفاظت کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے ہیں۔ تھریٹ الرٹ کے تحت سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 27 اکتوبر کو پشاور کے علاقے دیر کالونی کے مدرسے میں بارودی مواد کا دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button