تخت بھائی کے بعد مردان میں بھی انصاف سستا بازار کا افتتاح
وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان و صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں تحصیل تخت بھائی کے بعد تحصیل مردان میں بھی انصاف سستا بازار کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔
ممبر صوبائی اسمبلی عبدالسلام افریدی و ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر نے مردان میں انصاف سستا بازار کا باقائدہ افتتاح فیتہ کاٹ کر کیا۔
اس موقع پر پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نیک محمد خان، اسسٹنٹ کمشنر میڈم ثمن عباس،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عبدالحفیظ، ٹی ایم او سرفراز خان، ڈائریکٹر ایگریکلچر سمت دیگر محکموں کے افسران ٹائیگر فورس کے ممبران، علاقہ عمائدین اور تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ممبر صوبائی اسمبلی نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ اشیاء خوردنوش کے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور اشیاء خوردنوش کی قیمتوں اور سرکاری آٹے کی کوالٹی کی چیکینگ کی۔
اس موقع ممبر صوبائی اسمبلی و ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ وزیر اعظم پاکستان و صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں عوام کو بازار سے مناسب و سستے داموں پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ڈویجنل ہیڈکوارٹرز میں 2 انصاف سستا بازار کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاہم چند روز پہلے تخت بھائی میں انصاف سستا بازار قائم کیا جا چکا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صوبائی حکومت کی مدد سے تاجروں کو دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ مناسب نرخ پر اشیاء خوردنوش فراہمی کو یقینی بنائیں جبکہ ضلع انتظامیہ ذخیرہ اندوزی، منافع خوری اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف متحرک ہیں اور اور حکومتی احکامات پر عمل درآمد کروانے اور عوام کو رلیف مہیا کرنے کیلئے دن رات کاروائیاں کر رہی ہےاور ڈیوٹیاں سرانجام دینے میں کوئی دریغ نہیں کریگی۔۔
مزید ممبر صوبائی اسمبلی عبد السلام افریدی نے عوام کو ریلیف و اشیاء خوردنوش کی سرکاری نرخ پر فراہمی کو یقینی بنانے اور مردان و تخت بھائی میں انصاف سستا بازار کے قائم کرنے کیلئے ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔
مزید ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر مردان و ڈائریکٹر ایگریکلچر کو انصاف سستا بازار میں خرید و فروخت کو نگرانی کرنے کی ہدایات جاری کی۔