خیبر پختونخوا

پشاور دھماکہ: مسجد میں دینی تعلیم کا سلسلہ عارضی طور پر بند

پشاور کے علاقے دیر کالونی میں گزشتہ روز ہونے والے دھما کے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 137 زخمی ہوئے۔

پشاور میں دھماکے کا نشانہ بننے والی مسجد میں دینی تعلیم کا سلسلہ کچھ عرصے کے لیے روک کر طلبہ کو اُن کے آبائی علاقوں میں بھیج دیاگیا ہے۔

پشاور کے علاقے دیر کالونی میں گزشتہ روز ہونے والے دھما کے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 137 زخمی ہوئے۔

پشاور کے اسپتال میں دھماکے کے 6 زخمی اب بھی زیر علاج ہیں، لیڈی ریڈنگ اسپتال کے 5 زخمی برن یونٹ جب کہ ایک آرتھوپیڈک میں زیر علاج ہیں۔

مدرسے میں دھماکے کے چند گھنٹوں بعد ہی مسجد میں صفائی کرنے کے بعد ظہر کی نماز ادا کی گئی تاہم اب مسجد میں دینی تعلیم کا سلسلہ روک کر وہاں زیر تعلیم طلبہ کو کچھ عرصے کے لیے ان کے آبائی علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے۔

مدرسہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد و مدرسے کی سکیورٹی کیلئے مشاورت کا عمل جاری ہے اور مشاورت کے بعد درس و تدریس کا عمل شروع کیا جائےگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button