قبائلی اضلاع
وجوہات نامعلوم، طورخم سرحد کل بند رہے گی
ضلع خیبر، طورخم بارڈر کل بروز بدھ صبح سے نامعلوم وجوہات کی بنا پر مکمل طور پر بند رہے گا۔
ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر طورخم کل بروز بدھ صبح سے پیدل آمدورفت اور مال بردار گاڑیوں کے لئے دونوں اطراف سے بند رہے گا۔
سرکاری ذرائع نے طورخم بارڈر بند ہونے کی تصدیق کر دی۔
واضح رہے کہ مارچ میں کورونا وائرس کے باعث بند طورخم سرحد کو ستمبر کے اواخر میں بحال کر دیا گیا تھا۔