خیبر پختونخوا

بی آر ٹی بس 38 روز آرام کے بعد آج پھر خراب ہو گئی

بس میں کلچ کا معمولی مسئلہ آیا تھا جس کی وجہ سے بس چلنا بند ہو گئی تاہم بس میں تکنیکی خرابی کو فوری طور پر دور کر لیا گیا۔

پشاور میں گزشتہ ایک ماہ سے بند رہنے والے اور گزشتہ روزہ دوبارہ بحال ہونے والے بی آر ٹی بس آج پھر خراب ہوگئی۔

بی آر ٹی بس آج صبح ہی حیات آباد کے قریب خراب ہوئی تاہم جلد ہی اسے ٹھیک کر لیا گیا۔

ترجمان بی آر ٹی کا کہنا تھا کہ بس میں کلچ کا معمولی مسئلہ آیا تھا جس کی وجہ سے بس چلنا بند ہو گئی تاہم بس میں تکنیکی خرابی کو فوری طور پر دور کر لیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات گاڑیوں میں ہونا معمول ہے یہ کوئی تشویش کی بات نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بی آر ٹی بس سروس 38 روز بعد گزشتہ روز ہی بحال کی گئی تھی۔

ترجمان بی آر ٹی محمد عمیر خان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی بس سروس بحالی کے بعد اب صبح 6 سے رات 10 بجے تک چلے گی جبکہ مرکزی راہداری پر ایکسپریس روٹ بھی فعال کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دو ماہ قبل 13 اگست کو وزیر اعظم عمران خان نے بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کیا تھا تاہم افتتاح کے بعد سے ہی سروس میں کئی مسائل سامنے آنا شروع ہو گئے تھے اور ایک ماہ کے دوران بسوں میں آگ لگنے کے چار واقعات ہونے پر سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button