قبائلی خواتین کھلاڑیوں کے لئے تاریخ میں پہلی مرتبہ تربیتی کیمپ کا انعقاد
پشاور کے حیات سپورٹس کمپلکس میں منعقدہ کیمپ ایک ہفتے تک جاری رہے گا جہاں پر کوالیفائیڈ خواتین کوچز کھلاڑیوں کو ٹریننگ دے رہی ہیں
جمائمہ آفریدی (سٹیزن جرنلسٹ)
ضلع خیبر کے تاریخ میں پہلی دفعہ خواتین کھلاڑیوں کے لئے تربیتی اور کوچنگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں 40 کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔
پشاور کے حیات سپورٹس کمپلکس میں منعقدہ کیمپ ایک ہفتے تک جاری رہے گا جہاں پر کوالیفائیڈ خواتین کوچز کھلاڑیوں کو ٹریننگ دے رہی ہیں۔کیمپ میں والی بال،اتھلٹیکس،بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے فی میل کھیلاڑی شامل ہیں۔
کیمپ کا افتتاح گزشتہ روز ممبر صوبائی اسمبلی بصیرت بی بی اور ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع محمد نواز خان نے کیا جبکہ اس موقع پرضلع خیبر سپورٹس اینڈ یو تھ آفیئرز آفیسر راہدگل ملاگوری اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ آف سپورٹس حنیف بھی موجود تھے۔
ایم پی اے بصیرت بی بی نے ٹریننگ اینڈ کوچنگ کیمپ کے افتتاحی تقریب کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ ہمارے ضلع خیبر کی لڑکیاں بھی کھیلوں سے پیار کرتی ہے اور آج اس ٹریننگ اینڈ کوچنگ کیمپ میں شریک ہے جو کہ اچھا اقدام ہے کیونکہ ایک صحت مند اور تعلیم یافتہ ماں ہی ایک صحت مند معاشرے کے قیام میں اپنا فعال کردار ادا کرسکتی ہے اور آج میں دیکھ رہی ہوں کہ تعلیم کے ساتھ ہماری بچیاں اب کھیل کھود میں بھی دلچسپی لے رہی ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے۔
ڈائریکٹر سپورٹس محمد نواز خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ڈائریکٹریٹ سپورٹس مرج اضلاع لڑکوں کی طرح لڑکیوں کو بھی کھیل کے تمام سہولیات دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو نہ صرف سہولیات دی جائیگی بلکہ قبائلی اضلاع میں جتنی بھی فی میل کھلاڑی ہے انکے ٹیلنٹ کو پالیش کرنے کے لئے اس طرح کی ٹریننگ اینڈ کوچنگ کیمپس بھی منعقد کی جائیگی تاکہ یہ ملکی و بین الاقوامی سطح پر کھیلوں میں حصہ لیکر ملک و قوم کا نام روشن کرسکے۔
اس موقع پر قبائلی ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والی قبائلی اضلاع کی پہلی فی میل کرکٹر جمائمہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ضلع خیبر سپورٹس اور ڈائریکٹریٹ سپورٹس کا یہ بہت اچھا اقدام ہے کہ قبائلی ضلع خیبرکی فی میل کھیلاڑیوں کے لئے اس طرح کے ٹریننگ اینڈ کوچنگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے اور آج مجھے یہ دیکھ کر بھی خوشی ہورہی ہے کہ قبائلی اضلاع میں پہلے گنتی کی چند لڑکیاں سپورٹس میں حصہ لیتی تھی لیکن آج بہت بڑی تعداد میں گراؤنڈ آئی ہوئی ہیں۔
کیمپ میں شامل تمام کھلاڑیوں میں محکمہ سپورٹس کی جانب سے شوز اور کٹس بھی تقسیم کئے گئے۔