خیبر پختونخوا
پشاور، مقامی تاجر کے گھر کے سامنے نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا
پشاور کے علاقے پہاڑی پورہ میں انسداد دہشت گردی فورس نے ایک کاروائی کے دوران تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے پہاڑی پورہ کی حدود عجب خان ٹاؤن میں رہائش پذیر مقامی تاجر محمد زیب کے گھر کے سامنے ایک دیسی ساختہ بم نصب کیا تھا، بم کے ساتھ ٹائمر بھی لگا تھا۔
اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر بی ڈی ایس کو طلب کر کے بم کو ناکارہ بنا دیا۔ اس حوالے سے جامع تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور مدعی کی رپورٹ پر مختلف زاویوں سے تمام حقائق کو دیکھا جا رہا ہے۔