خیبر پختونخوا

درہ آدم خیل، کوئلے کی کان میں دھماکہ، دو مزدور جاں بحق

درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو مزدور جاں بحق جبکہ ایک جھلس کر شدید زخمی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق آج درہ آدم خیل کے علاقے ٹنڈی کلی کے کوئلہ مائن نمبر 7 میں گیس بھرنے کی وجہ سے اچانک دھماکہ ہوا جس میں دو شخص جاں بحق اور ایک بری طرح جھلس گیا۔

ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کیا اور زخمی ہونے والے شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور بعدازاں انتہائی نازک حالت میں پشاور ایچ ایم سی ہسپتال شفٹ کر دیا گیا۔ خبر کی مزید تفصیلات موصول ہو نے پر شیئر کی جائیں گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button