معاون خصوصی عاصم باجوہ کا استعفیٰ منظور
وزیراعظم نے معاون خصوصی سلیم باجوہ کی بطور معاون خصوصی مستعفی ہونے کی درخواست منظور کرلی۔ عاصم سلیم باجوہ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کو معاون خصوصی کے اضافی عہدے سے سبکدوش ہونے کی درخواست کی تھی جو انہوں نے منظور کر لی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایک ویب سائٹ پر سٹوری نشر ہونے کے بعد عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا جسے وزیراعظم عمران خان نے قبول کرنے سے معذرت کرتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی کے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک انٹرویو میں بھی کہا تھا کہ ہم نے عاصم سلیم باجوہ نے لگنے والے الزامات کا جائزہ لیا ہے جو بے بنیاد ہیں، اگر آئندہ ان پر کوئی الزامات لگتے ہیں تو اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔