قومی

مہنگائی کا جن بے قابو، کراچی میں 20 کلو آٹا 1380 سے 1500 روپے میں!

اسلام آباد میں چینی 110 روپے فی کلو جب کہ کراچی میں 20 کلو آٹا 1380 سے 1500 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، ملک بھر میں رواں ماہ (اکتوبر) کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح 1.24 فیصد اضافے کے ساتھ 11.28 فیصد ہو گئی ہے جو 3 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ایک ہفتے میں ہی 1.24 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس سے ملک میں مہنگائی 3 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں پیاز مزید 8 روپے مہنگی ہو کر فی کلو 75 روپے کی ہو گئی ہے، ٹماٹر 128 روپے فی کلو جب کہ انڈے 160 روپے فی درجن ہو گئے ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر کے پہلے ہفتے میں قیمتیں بڑھنے کی شرح 11.28 فیصد تک پہنچ گئی ہے، مہنگائی کی شرح ایک ہفتے میں ہی 1.24 فیصد بڑھی ہے، چکن کی قیمت 10 روپے بڑھ کر 172 روپے فی کلو ہو گئی ہے جب کہ آلو اور دال مسور کے نرخ بھی بڑھ گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کیلے دال مونگ، ماش، گڑ سمیت 4 اجناس کی قیمتوں میں معمولی کمی آئی جب کہ گھی، کوکنگ آئل، مرچ، چائے سمیت 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button