چارسدہ میں زیادتی کی شکار بچی کو انصاف فراہمی کا مطالبہ
چائلڈ رائٹس موومنٹ (سی آر ایم ) خیبر پختونخوا اور آواز 2 ڈسٹرکٹ فورم چارسدہ نے بچی کو اغوا کر کے بعد ازاں زیادتی اور قتل کرنے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
سول سوسائٹی کی تنظیم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گزشتہ کئی سالوں کے دوران عصمت دری اور بچوں کے ساتھ بدسلوکی کی اقسام میں مبتلا رہا ہے اور یہ معاملات روز مرہ کے واقعات بن رہے ہیں۔
ثناء احمد کوآرڈینیٹر چائلڈ رائٹس موومنٹ (کے پی) نے کہا ”ہر دوسرے دن ایسے واقعات ہمیں مایوس کرتے ہیں، شہریوں کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ اس کا خاتمہ کب ہو گا، ہمارے قوانین اور ان کا نفاذ اتنا سخت ہونا چاہئے کہ سزا کے بارے میں محض سوچ ہی زیادتی کرنے والوں کو خوف سے کپکپائے۔
ظہور احمد ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی ممبر نے کہا، ”ہم سب اس جیسے غیر انسانی واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں، زینب پاکستان کی بیٹی تھی اور ہم ان کے اہل خانہ کے ساتھ انصاف کے مطالبے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اصغر عارف آواز 2 ڈسٹرکٹ فورم چارسدہ کے ممبر نے کہا کہ سب سے پہلے، والدین اور ان کے آس پاس موجود کمیونٹی کے ذریعے، بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہو گا۔