ضم اضلاع: 83 ترقیاتی فنڈز میں اب تک صرف 38 ارب روپے ہی جاری کیے جا سکے
خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع کیلئے83ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز میں صرف 38ارب روپے جاری کیے جا سکے ہیں۔ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے مطابق وفاق نے 72 ارب روپے میں صرف 37 ارب روپے جاری کیے ہیں جب کہ خیبرختونخوا حکومت نے 11میں سے ایک ارب روپے جاری کیے۔
رپورٹ کے مطابق ضم شدہ اضلاع کیلئے منظور کردہ 206 میں سے صرف 127 منصوبوں کا آغاز کیا جا سکا ہے اور انضمام کے باوجود نئے اضلاع میں ترقیاتی کاموں سے متعلق واضح تبدیلی نہیں دیکھی جا سکی۔انتظامی مشکلات کے باعث ترقیاتی فنڈ اور محکموں کے کئی دفاتر کے قیام عمل میں نہیں لایا جاسکا اور لینڈ ایکوزیشن قانون نہ ہونے کے باعث سرکاری مقصد کیلیے اراضی بھی حاصل نہیں کی جاسکی۔
گزشتہ ماہ جب وزیراعظم نے قبائلی اضلاع کا دورہ کیا تو انہوں نے سماجی و اقتصادی تعمیر و ترقی کیلئے ہر ممکن مدد اور فنڈز مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔