خیبر پختونخوا

سکول کے طلباء کے لئے نئے قانون کی منظوری، بھاری بستے اب اٹھانے نہیں پڑیں گے

خیبرپختونخوا کے صوبائی کابینہ نے بچوں کے سکول بیگز کا وزن مقرر کرنے کے حوالے سے مجوزہ ایکٹ "خیبرپختونخوا سکول بیگز لیمیٹیشن ویکٹ ایکٹ 2019” کی منظوری دے دی۔

خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر برائے تعلیم شہرام ترکئی کے مطابق ایکٹ کا اطلاق صوبے کے تمام سرکاری اور نجی پرائمر و ثانوی سکولوں پر یکساں ہوگا اور خلاف ورزی کی صورت میں سرکاری سکولوں کے سربراہ کے خلاف قانون کے مطابق تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سکول بچوں کے بیگز کی زیادہ وزن کے خلاف 2019 میں پشاور ہائی کورٹ میں کیس دائر کیا گیا تھا جس پر عدالت نے اس معاملے پر حکومت کو باقاعدہ قانون سازی کی ہدایت جاری کی تھی۔

سکول بیگز کے وزن کا تعین محکمہ تعلیم بین الاقوامی معیار کے مطابق کرے گی جس کے مطابق بیگ کا وزن طالبعلم کے وزن کے 15 فیصد سے زیادہ نہیں ہوگا۔

ایکٹ میں سکولز میں بچوں کے لئے الگ الماریاں (لاکرز) کا قیام بھی لازمی قرار دیا گیا ہے جس میں طباء بعض کتابیں اور درس و تدریس کا دیگر سامان رکھیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button